ساہیوال، گیس پریشر میں کمی، ہیٹ گن اور کمپریسر کا استعمال عام

ساہیوال(بیورورپورٹ)سردی کے بڑھتے ہی سوئی گیس صارفین نے کمپریسروہیٹ گن کااستعمال کرناشروع کردیا،متاثرہ صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے۔ساہیوال ڈویژن میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی محکمہ سوئی گیس کے بعض صارفین نے گیس پریشرکی کمی کے باعث کمپریسراورہیٹ گن کا استعمال شروع کردیاہے جس سے دیگرصارفین گیس سے محروم ہوگئے ہیں۔صارفین کے مطابق ایک شیڈول کے ساتھ گیس فراہم کی جاتی ہے اورپریشراتناکم ہوتاہے کہ امورخانہ داری کیلئے خواتین کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے۔شہریوں نے گیس کمپریسرکے حوالے سے بتایاکہ ہرگلی محلہ میں بعض صارفین ایسے ہیں جودوسروں کے حق پرڈاکہ ڈالتے ہیں۔گیس کمپریسرکے استعمال کے دوران کمپریسرپھٹنے سے مالی وجانی نقصان بھی ہوچکاہے لیکن اس کے باوجود صارفین اپنی اوردوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں۔سوئی گیس ذرائع کے مطابق گیس کمپریسرکے حوالے سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جوفیلڈ میں ہیں اورایسے عناصرکیخلاف سخت قانونی کاروائیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں