ساہیوال، موٹر سائیکل چھیننے والے 2 گینگ گرفتار

ساہیوال(ایس این این) غلہ منڈی پولیس نے موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں کرنے والے 2گینگز کے 7ارکان گرفتارکرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلہ منڈی نے مختلف مقامات پر وارداتیں کرنے والے اخترگینگز کے 4ارکان اختر سرغنہ ‘اکرام ‘علی احسان اور محمد اکرم اور قاسم عرف قاسو گینگ کا سرغنہ قاسم علی عرف قاسو ‘طیب علی اور تنویر حسین کو گرفتارکرکے ان سے 9لاکھ 58ہزار روپے نقدی ‘18موٹرسائیکلیں‘40موبائل فونز اور 7پسٹل‘30بور معہ 81گولیاں برآمد کرلیں جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی آفتاب ‘اقراراور وحید وغیرہ مفرور ہیں جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں چھاپے ماررہی ہیں۔ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی انسپکٹر امداد حسین خاں اور سب انسپکٹر مدثر غفار کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی‘ موٹرسائیکل چوری اور موٹرسائیکل چھیننے کی 33وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں