ٹیوشن پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کی چھان بین کا کام سپیشل برانچ کے سپرد

ساہیوال(ایس این این) صوبہ پنجاب میں ٹیقشن پڑھانے والے اساتذہ کی چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا۔محکمہ تعلیم نے چھان بین کی ذمہ داری سپیشل برانچ کو سونپ دی۔ ذرائع کے مطابق ٹیوشن پڑھانے والے اور نجی اکیڈمیز کے مالکان اور سکولز چلانے والے سرکاری اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولز اور کالجز کے اساتذہ کے پرائیویٹ اکیڈمیز، سکولز اور ٹیوشن پڑھانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے مانیٹرنگ ٹیموں سمیت سپیشل برانچ کو مذکورہ اساتذہ کی نشاندہی کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کو صوبہ بھر سے اساتذہ کے بارے میں جبری ٹیوشن پڑھانے ، اپنی اکیڈمیزاور سکولز چلانےکی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ محکمہ تعلیم نے پابندی کے باوجود ٹیوشن پڑھانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اساتذہ کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اس کام میں ملوث اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں