ساہیوال، گھر کے باہر سے نیوز ایجنٹ کی موٹرسائیکل چوری

ساہیوال۔ (ایس این این ) نامعلوم چور نیوزایجنٹ کی موٹرسائیکل چراکرلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سکیم نمبر 3 فریدٹاؤن کے رہائشی نیوزایجنٹ عثمان خالد شام کے وقت گھرکے باہر اپنی موٹرسائیکل کھڑی کرکے اندرگئے جب وہ کچھ دیر بعد گھرسے باہرآئے تو نامعلوم چور موٹرسائیکل مالیتی ایک لاکھ روپے چراکرلے گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں