ساہیوال، ہیکرز نے نابینا محنت کش کے 9 لاکھ اُڑا لیے

ساہیوال (ایس این این )‌ہیکرز نے نابینا محنت کش کو بھی نہ بخشا،اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے لے اڑے. زندگی کی جمع پونجی لٹنے پر نابینا شخص دربدر. تفصیلات کے مطابق تھانہ بہادرشاہ کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ پربانہ کے رہائشی نابینا محنت کش محمد سلیم طاہر شاہ کے نجی کمپنی کے کیش اکاؤنٹ میں نو لاکھ کے قریب رقم جمع تھی لیکن چند روز پہلے ہیکرز نے اس کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے چرالیے اور اس کے نام رجسٹرڈ سم بند کروادی،نابینا شخص نے متعلقہ فرنچائز سے رابطہ کیا لیکن وہ اس سلسلے میں ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور اسے تکنیکی خرابی کا کہہ کر اسے چکر لگوائے جاتے رہے،چار دن بعد کمپنی کی طرف سے اس کی ڈپلیکٹ سم جاری کی گئی لیکن اس دوران اس کے اکاؤنٹ میں موجود رقم 9 لاکھ روپے چرائے جاچکے تھے،زندگی کی جمع پونجی لٹنے پر نابینا شخص شدید صدمے سے دوچار ہوگیا،تاہم اس نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل لاہور میں درخواست گزار دی ہے جس پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،
ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ساہیوال شہر میں مختلف منی فرنچائزر اور نجی کمپنی کا عملہ بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے غیرقانونی طریقے سے لوگوں کی ایکٹو شدہ رجسٹرڈ سمز کی ملکیت وغیرہ تبدیل کرتے ہیں شہریوں نے ڈی جی ایف آئ اے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں