ساہیوال، چوروں کے ہاتھوں ٹرانسفارمر چور، بجلی منقطع

ساہیوال(ایس این این ) جی ٹی روڈ پر چک187۔نائن۔ایل کے قریب واپڈا میپکو کے پٹرولنگ سٹاف کی موجودگی میں چور بجلی ٹرانسفارمر چوری کر کے لے گئے ۔8گھنٹے تک بجلی کی سپلائی معطل۔ہڑ پہ گرڈ اسٹیشن سے رات کو ایک بجے دھند کے دوران ساہیوال روڈ فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ۔واپڈا ہڑ پہ کے اہل کاروں نے پٹرولنگ شروع کر دی لیکن اس کے باوجود چک187۔نو۔ایل کا ٹرانسفارمر چوروں کا گروہ چوری کر کے ایک ڈالہ گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گیا ۔جس کی وجہ سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ۔آٹھ گھنٹے بعد دوسرے علاقوں کی بجلی کی سپلائی بحال کر دی جبکہ ٹرانسفارمر رکھ کر واپڈا میپکو ہڑ پہ نے ابھی تک چک187۔نو۔ایل کو بجلی کی سپلائی بحال نہیں کی ۔چک187۔نو۔ایل کے مکینوں نے مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ٹرانسفارمر لگا کر بجلی کی سپلائی بحال کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں