ساہیوال(ایس این این)ساہیوال میں تھانہ بہادر شاہ کا ایس ایچ او ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا. نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرایس ایچ او کو لوٹ لیا اور ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تقریباً ایک سال قبل غلہ منڈی میں تعینات ایس ایچ او دلیر پولیس انسپکٹر ندیم اقبال اپنی کار پر تھانہ بہادر شاہ کی حدود میں قطب شہانہ پل کے قریب جارہے تھے کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور مذکورہ انسپکٹر سے ایک لاکھ 50ہزار روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے ۔ پولیس اطلاع ملنے پر پہنچی تاحال ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہ ملا ۔ پولیس ڈاکوئوں کی تلاش میں مصروف ہے ۔
