ساہیوال،گیس کی قیمتوں‌میں اضافہ اورلوڈ شیڈنگ

ساہیوال(ایس این این) سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے شہری سراپا احتجاج‘ گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری ناشتہ اور کھاناپکانے سے محروم گیس کے بھاری بل شہریوںپرظلم ہے ‘اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن نے شہریوںکو سوئی گیس کے بھاری بل بجھوا دیئے جس کے باعث شہری سراپا احتجاج ہیں۔شہریوں کا کہناہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باوجود سوئی گیس حکام نے انہیں بھاری بل بھجوادیئے ہیں۔ سوئی گیس گھروں سے غائب ہے نہ تو گھریلو خواتین ناشتہ اورکھانا تیار کرسکتی ہیں اور نہ ہی دیگرضروریات کیلئے استعمال کرسکتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہری پہلے ہی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان ہیں اور اوپر سے سوئی ناردرن نے انہیں سوئی گیس کے بھاری بل بھجوا دیئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باوجود بھاری بل بھیجنا شہریوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ۔ انہوںنے وزیراعظم عمران خان اور سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں