ساہیوال، کسان بورڈ کے صدر کا سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)صدرکسان بورڈ سعید رندھاواکاسرکاری رقبہ پرقبضہ،پلازہ تعمیر کرلیا،سابقہ ڈی سی زمان وٹونے غیرقانونی پلازہ مسمارکرادیاتھا،ڈی سی کے تبادلہ کے بعد بااثرقبضہ گروپ نے دوبارہ قبضہ کرلیا۔کسان بورڈکے ضلعی صدرسعیدرندھاوانے یوسف والااڈاپرواقع سڑک کنارے کمرشل سرکاری رقبہ پرقبضہ کررکھاہے۔مذکورہ رقبہ پر بااثرقبضہ گروپ سعید رندھاوانے قبضہ کے ساتھ ساتھ پلازہ بناکردوکانیں تعمیرکرلی ہیں جوبھاری کرایہ پر دے رکھی ہیں۔پلازہ کے سامنے ریڑھی پھڑی والوں کو بھی زبردستی بھگادیاہے۔سابقہ ڈپٹی کمشنرزمان وٹونے عوامی شکایت پرسعیدرندھاواکے غیرقانونی پلازہ کو مسمارکرادیاتھا۔ڈپٹی کمشنرمحمدزمان وٹوکے تبادلہ کے بعد بااثرقبضہ گروپ سعید رندھاوانے دوبارہ سرکاری رقبہ پر قبضہ کرکے پلازہ تعمیرکرلیاہے۔مذکورہ پلازہ کی تعمیر سے سڑک سکڑگئی ہے اوراکثرٹریفک تعطل کا شکاررہتی ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے کمشنراحسن وحید،ڈپٹی کمشنرذیشان جاوید اوراسسٹنٹ کمشنرسفیان دلاورسے بااثرقبضہ گروپ صدرکسان بورڈسعید رندھاواکیخلاف کاروائی کرتے ہوئے اس سے ریکوری کرنے اورغیرقانونی پلازہ دوبارہ مسمارکرنے سمیت سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں