ساہیوال میڈیکل کالج کا پہلا کانوکیشن 23 دسمبر کو ہوگا

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال میڈیکل کالج کا پہلا کانووکیشن 23 دسمبر بروز پیر منعقد ہو گا جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ہوں گے۔یہ بات پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن کا انعقاد ایک بڑا اعزاز ہے جس میں پہلے 4 سال کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ظفراللہ چوہدری کانووکیشن کے مہمانان اعزاز ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں