ساہیوال(ایس این این ) ساہیوال میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار نوجوان کوقتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال پاکپتن روڈ پر ایک موٹرسائیکل سوارنوجوان امداد رات کے وقت شہر سے گھرجارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوا ر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی تقریباً 35ہزارروپے چھین لئے، ڈاکو موٹرسائیکل وموبائل فون چھین رہے تھے کہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا جسے فوری طورپر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر موبائل فو ن اور موٹرسائیکل قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی، تاحال ڈاکوؤں کاسراغ نہیں مل سکا۔
