ساہیوال(ایس این این )چار اوباش نوجوانوں نے چودہ سالہ لڑکے کو نشہ آور چیز کھلاکر زیادتی کرڈالی، دو ملزم گرفتار کرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق رحمانی محلہ غلہ منڈی کے رہائشی اصغر علی کے 14سالہ بیٹے علی عباس کو رات کے وقت چار اوباش نوجوان نعمان اور شاہد وغیر ہ ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئے اور اسے نشہ آور چیز کھلا کر اس سے زیادتی کی، حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے بچے کے والد کی رپورٹ پردو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
