ساہیوال، اتائی کے انجکشن سے مریضہ کا بازو ناکارہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)اتائی نے غلط انجکشن لگاکر لڑکی کا بازوضائع کردیا،کاروائی پراتائی کی والدین کوگاؤں بدرکرنے کی دھمکیاں،والدنے ہیلتھ اتھارٹی کودرخواست گزاردی۔نواحی گاؤں 108/9-Lمیں محمدارشدکھیتران نامی اتائی نے گھرمیں ہی کلینک کھول رکھاہے۔اسی گاؤں کے رہائشی مشتاق احمد کی جواں سال بیٹی کو ہلکابخارہواتووہ اپنی بیٹی کو ڈاکٹرکے پاس لے گیا جہاں اتائی نے لڑکی کو انجکشن لگادیا۔انجکشن لگتے ہی بازونے کام کرناچھوڑدیا۔لڑکی کے دردوچیخ وپکارپراتائی ارشدنے تھوڑی دیر بعدبازوٹھیک ہونے کی تسلی دی۔والدنے بتایاکہ ایک ماہ سے زائد کاعرصہ گزرچکاہے لیکن بیٹی کا بازوٹھیک ہونے کی بجائے دن بدن سکڑتاجارہاہے اوربیٹی سنگین تکلیف ودردمیں مبتلاہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ گاؤں میں کھیتران خاندان کا اثرورسوخ ہے جس وجہ سے انتظامیہ بھی اتائی کیخلاف کاروائی نہیں کرتی۔کاروائی کی صورت میں لڑکی کے والدکوگاؤں بدرکرنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔متاثرہ لڑکی کے والد نے چیف ایگزیکٹوآفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ساہیوال ڈاکٹراظہرنقوی کو درخواست گزاردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں