وفاقی وزیر مراد سعید کے والد آسٹریلیا میں گرفتار

اسلام آباد(ایس این این )وفاقی وزیر مراد سعید کے والد سعید اللہ کو آسٹریلیا میں ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا. ذرائع کے مطابق مراد سعد کے والد آج (پیر کو) پاکستان سے میلبرن آسٹریلیاپہنچے تھے جہاں انہیں ایئر پورٹ حکام نے روک لیا۔ سعیداللہ کو نامکمل دستاویزات کی وجہ سے ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے، وہ دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کومطمئن نہیں کرسکے جس کے باعث میلبرن پولیس امیگریشن نے انہیں اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد کا اپنے اہلخانہ سے تاحال رابطہ نہیں ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں