ساہیوال، وین اڈے کا تنازعہ، بیرون لاری اڈہ میں 2 گروہ گتھم گتھا

ساہیوال(ایس این این ) بیرونی اڈہ لاریاں عارف والہ جنرل سٹینڈ پر غیر قانونی ویگنوں کے اڈہ پر دو قبضہ گروپوں کے در میان تصادم ۔علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق بیرونی اڈہ لاریاں پر جنرل بس سٹینڈ میٹرو پولیٹین کارپوریشن ساہیوال چلا رہی ہے اور سر کاری اڈہ میں فیس وصول کر کے مسافر بسوں کو پرچی دے کرروانہ کرد یا جاتا ہے جبکہ بس سٹینڈ سے چند قدم کے فاصلہ پر قبضہ مافیا نے اپنا غیر قانی اڈا بنا رکھا ہے جہاں بسوں اور ویگنوں سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔
اس قبضہ گروپ کے درمیان اختلافات کے بعد محسن نامی قبضہ گروپ کے ایک کارکن نے تحریک انصاف کے ایک گروپ کی حمایت سے دوسرا غیر قانونی اڈہ سے ملحقہ دوکان پر کھول لیااور پہلے چلنے والے قبضہ مافیا کے بھتہ خور گروپ کے 300روپے فی ویگن وصولی کی بجائے ڈیڑھ سو روپے فی ویگن بھتہ وصولی شروع کر دی جس پر قبضہ مافیا کے دونوں گروپوں میں پھڈا ہو گیا اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے سے مار کٹائی کی۔ڈنڈوں ،اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور جی ٹی روڈ پر اس ہنگامہ آرائی کے دوران ٹریفک جام ہو گئی اور علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کیا اور ٹریفک بحال کرائی۔تاہم پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں