ساہیوال ۔ (ایس این این ) خاتون کی ریسکیو15پر کال اور پولیس کے بروقت پہنچنے پر واردات ناکام ‘ ڈاکو چھت کے ذریعے فرار۔ تفصیلات کے مطابق فتح شیر کالونی کے رہائشی آصف چوہدری کے گھر صبح 10بجے کے قریب2نامعلوم ڈاکو گھس آئے۔
گھر میں موجود خواتین نے کمرے کی کنڈیاں لگاکر ریسکیو15پر پولیس کو اطلاع کردی جس پربر وقت فتح شیر پولیس ‘ ایلیٹ فورس اور بعدازاں ڈی ایس پی سٹی مہر وسیم موقع پر پہنچ گئے۔پولیس پہنچنے پر واردات ناکام ہوگئی اورنامعلوم ڈاکو چھت کے ذریعے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے گھروں کی تلاش لی لیکن ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
