ساہیوال، عارف روڈ پر 1 گھنٹے میں چوری کی 2 وارداتیں

ساہیوال(ایس این این )ساہیوال میں علاقہ عارف روڈ پر ایک گھنٹہ کے دوران ڈکیتی کی دو وارداتیں.تفصیل کے مطابق پہلی واردات عارف والا پل کے پاس حسن کریانہ سٹور پر ہوئی جہاں دو ماسک پہنے مشکوک افراد 125 موٹر سائیکل پر آئے اور دکان میں‌موجود 6 افراد کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر نقدی 36000 سے زائد رقم موبائل فون اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے .دوسری واردات چند گز کے فاصلہ پر ہی واقع نفیس کریانہ سٹور پر ہوئی. جہاں سے مبینہ طور پر پہلی واردات میں ملوث ملزمان ہی 45000 سے زائد کی رقم لوٹ کر بائی پاس کی طرف فرار ہو گئے . پولیس تھانہ غلہ منڈی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں