ساہیوال، بجلی کی خرابی دور کرنے کے لیے شہر بھر میں 1 ہی لائین مین

ساہیوال(ایس این این) بارش کی وجہ سے ساہیوال شہر میں بجلی کے کنکشن متاثر، اکثر صارفین کے گھروں میں بجلی بحال نہ ہو سکی۔ پورے شہر میں ایک ہی لائین مین ہے صبر کریں واپڈا کمپلین آفس کا جواب۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے بارش کے دوران جہاز گراؤنڈ، فرید ٹاؤن اور سٹی ایریا کے کئی گھروں میں بجلی کے کنکشن متاثر ہوئے جس کی وجہ سے کئی گھر اندھیرے میں ڈوب گئے۔ صارفین نے بجلی کی بحالی کے لیے واپڈ کمپلین آفس فرید ٹاؤن روڈ پر رابطہ کیا تو انھیں انتظار کرنے کا کہا گیا۔ کئی گھنٹے کے انتظار کے بعد بھی مختلف علاقوں میں واپڈا اہل کار نہ پہنچے۔ صارفین کے دوبارہ رابطے پر انھیں کہا گیا کہ پورے شہر کے لیے ایک ہی لائین مین ہے۔ کئی شکایات پہلے سے موجود ہیں ان کے بعد ہی آپ کی باری آئے گی۔ شہریوں نے واپڈا کی سستی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے بڑے شہر میں ایک لائین مین کی تعیناتی شہریوں سے نا انصافی ہے۔ واپڈا کے بھاری واجبات ادا کرنے کے باوجود شکایات کا ازالہ نہ کرنے صارفین سے دھوکے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں