ساہیوال، پولیس مال خانہ کچہری میں گولی چلنے سے مزدور جاں بحق

ساہیوال(ایس این این ) ضلع کچہری میں پولیس کے مال خانہ میں گولی چل جانے سے ایک مزدور سعید احمد ہلاک ۔غفلت اور لا پر واہی بر تنے پر مال خانہ کے انچارج غلام مر تضیٰ سب انسپکٹر ،خادم حسین ا ے ا یس آئی اور دو کانسٹیبلوں محمد آصف اورشفقت علی کو معطل کر کے حراست میں لے لیا گیا۔فائرنگ کر نے والا نوجوان محمد اقبال بھی گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے سرکاری مال خانہ کے انچارج غلام مر تضیٰ مال خانہ کی صفائی کروا رہے تھے۔ دو مزدور سعید احمد اور محمد اقبال صفائی کا کام کر رہے تھے کہ صفائی کے دوران محمد اقبال سے مال مقدمہ کے ایک پسٹل30بور سے گولی چل جانے کے سبب سعید احمد مزدور کو گولی لگ گئی۔جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔جس کے بعد پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیڈ ہائوس پہنچا دی ہے اورمزید تفتیش جاری ہے جبکہ ریجنل پولیس آفیسر نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا جس پر تما م اہل کاروں کو معطل کر کے محکمانہ تحقیقات شروع کرد ی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں