ساہیوال، اتوار کو بھی سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کا حکم جاری

ساہیوال(ایس این این) وزیر اعلیٰ پنجاب کا ممکنہ دورہ ساہیوال، اساتذہ کو اتوار کے دن بھی سکول کھلے رکھنے کا ہنگامی حکم نامہ،رات گئے ملنے والے حکم پر اساتذہ پریشان. ڈی سی ساہیوال کی ہدایت پر سی سی او ایجوکیشن کی جانب سے شہر بھر کے سرکاری تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا حکم جاری کر دیا گیا. ایجوکیشن آفس کی جانب سے مرد وخواتین اساتذہ کو پورے سٹاف کے ساتھ اتوار کے روز بھی سکول میں حاضر رہنے کا حکم دیا گیاہے. شدید سردی میں مرد وخواتین اساتذہ کوسکول کھول کر بیٹھنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ ڈی ساہیوال خود سکولز کے صفائی کے نظام کی چیکنگ کریں گے. ساہیوال بھر کے اساتذہ نے تبدیلی کی دعوے دار حکومت کے اس عمل پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے سابقہ حکومتوں کی روایتی پالیسی قرار دیا ہے.ذرائع کے مطابق یہ حکم نامہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ممکنہ دورہ ساہیوال کی وجہ سے جاری کیا گیا ہے. اپریل کے مہینے میں شدید گرمی میں وزیر اعلیٰ کے دورے کی وجہ سے ایسا حکم جاری کیا گیا تھا اور اساتذہ دن بھر سکولز میں‌خوار ہتے رہے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں