ساہیوال، اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی قتل، زیادتی کا شبہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)5سالہ بچی اغواء کے بعد قتل،زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ورثاء کا احتجاج۔ تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ9/90ایل عمران ٹاؤن کے رہائشی گلزار حسین کی 5سالہ بیٹی مریم کو نا معلوم ملزمان نے اغواء کر لیا تھا جس کی لاش قریبی مکئی کی فصل سے برآمد ہوئی ہے۔ جس پر ورثاء نے پو لیس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ملزمان کو گرفتار کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی منظر عام پر آئیں گے۔ پو لیس کے مطابق نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں