ساہیوال، بلال کالونی میں اٹلی پلٹ شہری کے گھر ڈاکہ

ساہیوال(ایس این این) اٹلی پلٹ شخص کے گھر ڈکیتی کی واردات ‘ نامعلوم ڈاکو گھر میں گھس کر طلائی زیورارت ‘ نقدی اور غیرملکی کرنسی لوٹ کرفرار ہوگئے۔بلال کالونی کے رہائشی اٹلی پلٹ شخص محمدرفیق کے گھر دوپہر ایک بجے 4نامعلوم ڈاکو،جوموٹرسائیکل اورکارپرسوارتھے ، گھرمیں گھس گئے۔ ڈاکوئوں نے گھرمیں موجود خاتون سے طلائی زیورات اور گھرکی تلاشی لیکر نقدی وغیرملکی کرنسی تقریباً دولاکھ روپے، 4قیمتی طلائی گھڑیاں وغیرہ لوٹ کرفرارہوگئے۔ پولیس اطلاع ملنے پرپہنچی اورفرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھاکرنا شروع کردیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں