ساہیوال، بچوں کی تربیت والدین اور اساتذہ کا مشترکہ فرض ہے: انوار الحسن کرمانی

ساہیوال (ایس این این )بچوں کی بہتری تربیت اساتذہ اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور کسی ایک فریق کی کوتاہی بچوں کی شخصیت اور کردار سازی پر گہرے منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ اچھے تعلیمی ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے طلبا و طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں اور انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کریں -ان خیالات کا اظہار ڈویڑنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کے پرنسپل بریگیڈیئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی نے کالج کے آنرز ڈے پر طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

بورڈ آف گورنرز کے ممبران پروفیسر قمر الزمان خان،شیخ محمد یونس اور سید افتخار حسین شاہ،اساتذہ،والدین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی -انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس کے طلبہ و طالبات نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں ساہیوال بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور کالج سے پاس ہونے والے طلبا و طالبات نے ریکارڈ تعداد میں اے پلس گریڈ حاصل کیاہے جو کالج کے لئے ایک اعزاز ہے-انہوں نے ہم نصابی سرگرمیوں خصوصی تقریری مقابلوں اور کھیلوں میں کالج کی شاندار کامیابیوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کالج اپنی نصابی و ہم نصابی معیار کو برقرار رکھے گا -تقریب میں انٹرمیڈیٹ امتحانات 2019میں کامیاب طلبا و طالبات میں میڈلز اور سر ٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے –

اپنا تبصرہ بھیجیں