ساہیوال، دھند کا زور مختلف حادثات میں2 طالب علم جاں بحق

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا سلسلہ برقرار، مختلف حادثات میں سکول جاتے ہوئے دو طالبعلم جان کی بازی ہار گئے، گورنمنٹ ہائی سکول کا ایل اے شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن روڈ پر چک شفیع کے قریب دھند کے باعث بس دو طالب علموں پر چڑھ دوڑی.حادثے کے نتیجے میں چک شفیع کا رہائشی 16 سالہ شہزاد اور 10 سالہ سانول موقع پر ہی جاں بحق۔دونوں طالب علم موٹر سائیکل پر گھر سے حصول علم کی خاطر سکول جا رہے تھے۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی میتیں ہسپتال منتقل کر دیں۔بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب، حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا.دوسرے واقعے میں گورنمنٹ ہائی سکول چک 110 سیون آر کا ایل اے محمد شعیب موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہو گیا۔سموگ کے باعث لوگوں کو آمدو رفت میں مشکلات درپیش ہیں۔ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، شدید دھند کے باعث پرائیویٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ سست روی کا شکار، تعلیمی اداروں کو جانے والے طلباء سمیت دیگر مسافر اور شہری بھی پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں