ساہیوال، پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی گروہ گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری انتہائی خطر ناک مجرمان اشتہاری، بین الاضلاعی گینگ کے 4ملزمان گرفتار لاکھوں روپے مالیت کے متعدد موٹر سائیکل موبائل فونز،نقدی و ناجائز اسلحہ برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے مہر محمد وسیم SDPOسٹی سرکل کی زیر نگرانی،SHOتھانہ غلہ منڈی انسپکٹر امداد حسین، سب انسپکٹر مدثر غفار،، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقصود خان کی اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہر ہ کر تے ہو ئے انتہائی خطر ناک گینگ کے 4ملزمان 1۔ظہور بگھیلہ، ناصر سندھرانہ، ناصر کھوکھر، اور اجمل سیال گرفتار کر لیے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکلز، موبائل فونز، نقدی،ناجائز اسلحہ معہ متعدد گولیاں برآمد کرلیں۔ملزمان شہریوں کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر نقدی، موٹر سائیکل،موبائل فونز اور مال مویشی چھینتے تھے۔ملزمان تھانہ غلہ منڈی کے علاوہ، شاہ کوٹ، ڈیرہ رحیم، یوسف والا،صدر چیچہ وطنی، نور شاہ، فرید ٹاؤن، کسووال اور دیگر اضلاع ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں