ساہیوال، جدید اسلحہ کی فروخت میں ملوث فرحان ڈان گرفتار

ساہیوال(ایس این این) ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن ذیشان بشیر ڈوگر نے اپنے عملے کے ہمراہ نواحی گاؤں 93 سکس آر میں کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا. فرحان ڈان کافی عرصہ سے ناجائز اسلحہ کی فروخت اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں مصروف تھا. پولیس نےجدید سائنٹیفک طریقہ کار کی مدد سے ملزم کو بڑی تعداد میں جدید اور خودکار اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں