ساہیوال، سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر، ضلعی انتظامیہ بے بس

ساہیوال(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ سبزی کی قیمتیں کنٹرول میں ناکام،ٹماٹر،آلو،مرچ،لہسن اورادرک کی مہنگے داموں فروخت جاری،کمشنرسے نوٹس لینے کا مطالبہ۔پنجاب حکومت نے خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کوسخت احکامات جاری کررکھے ہیں۔اس حوالے سے ضلع بھر میں سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں کے باوجود مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی۔گزشتہ روزمارکیٹ میں کریلا فی کلو گرام70روپے،بینگن فی کلوگرام50 روپے،بند گوبھی فی کلوگرام75روپے،شملہ مرچ فی کلو گرام250روپے،پھول گوبھی فی کلو گرام65روپے،کھیرا فارمی فی کلوگرام60روپے،لہسن چائینہ فی کلوگرام255،لہسن دیسی فی کلوگرام360روپے،گھیا توری فی کلو گرام75روپے،ادرک چائنہ فی کلوگرام 240روپے،سبز مرچ فارمی فی کلو گرام260روپے،میتھی فی کلوگرام40روپے،کدو فی کلوگرام50روپے،بھنڈی فی کلوگرام90روپے،لیموں چا ئینہ فی کلو گرام80روپے،گھیا کدو فی کلو گرام40روپے،پیازفی کلوگرام75روپے،مٹرفی کلوگرام100روپے،آلو سٹورفی کلوگرام 45روپے،آلو شوگر فری فی کلو گرام60روپے،آلو نیا فی کلو گرام70روپے،مولی فی کلو گرام20روپے،پالک فی کلو گرام30روپے،پالک دیسی فی کلو گرام40روپے،ٹینڈا فی کلو گرام70روپے،ٹماٹر فی کلو گرام300روپے اورشلجم فی کلو گرام30روپے فروخت ہوئے۔اس حوالے مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ بالکل برعکس تھی۔سبزی فروشوں نے فی سبزی شہریوں سے 20سے 50روپے فی کلوگرام زائد قیمت وصول کی۔ریٹ لسٹ بارے بحث کرنیوالے صارفین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیارکیاگیااورسبزی بھی نہیں دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں