ساہیوال، سرکاری سکولز کے سامنے کوڑے کے ڈھیر، طلباء پریشان

ساہیوال(بیورورپورٹ)میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کی عدم توجہی کے باعث سرکاری سکولوں کے باہر کچرے کے ڈھیر گندگی، تعفن اور مسائل کا سبب بننے لگے، کمشنرسے اصلاح احوال کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق شہر کے بیشتر سکولوں کے باہر کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی کارپوریشن کی کارکردگی کے لئے سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔گورنمنٹ پرائمری سکول منظورکالونی، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جہاز گراؤنڈ، یاد، پائلٹ گرلز سکول ودیگر سرکاری سکولوں کے باہر کچر کے ڈھیر سے جہاں گندگی اور تعفن میں اضافہ ہورہا ہے وہیں سیوریج کا پانی بھی آمد ورفت کیلئے مسائل پیدا کررہا ہے۔ اہل علاقہ اور سکول انتظامیہ نے ایڈمنسٹریٹروکمشنرندیم الرحمن سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں