ساہیوال: 95 سکس آر میں شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ

ساہیوال(ایس این این ) نواحی گاؤں 95 سکس آر میں شادی آرڈیننس کی خلاف ورزی آتش بازی اور مجرا کروانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 95/6-Rمیں ایک شخص ذوالفقار کے بیٹے کی شادی تقریب کے سلسلہ میں مہندی کی تقریب سکول میں منعقدکی گئی . مہندی کی تقریب میں ایک رقاصہ سمیت کئی خواجہ سراؤں کو بلایا گیا تھا. دوران تقریب محمد منیر اور علی اصغر نے ہلڑ‌بازی اور آتش بازی کی ۔
پولیس نے چھاپہ ماراتو ملزمان فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں