چیچہ وطنی(ایس این این)انٹر ڈسٹرکٹ سکولز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ڈی پی ایس چیچہ وطنی نے ایک بار پھر اپنے نام کر لیا.ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن کی ٹیمز میں ڈی پی ایس چیچہ وطنی کی ٹیم نے پہلی گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی اسکول چیچہ وطنی نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول بھیلا گلاب سنگھ اوکاڑہ نےتیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ٹورنامنٹ کے آفیشل ہارون رشید،پی ای ٹی محمد غوث،شبیر احمد عثمانی اور محمد عثمان تھے۔انٹر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کے کنوئنیر جناب لیاقت علی نوید نے اس موقع پر ڈی پی ایس کے طلباء، پرنسپل سید انوار الحسن کرمانی ، وائس پرنسپل مدثر رضوان اور ٹیم کوچ غلام حیدر کومبارک پیش کی اور ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
