ساہیوال، یونیورسٹی کی لاپرواہی، نتائج میں تاخیر، طلبا پریشان

ساہیوال(بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف ساہیوال انتظامیہ غفلت ولاپرواہی سے سینکڑوں طلبہ وطالبات کامستقبل داؤ پرلگ گیا،دوسال بعدبھی رزلٹ ایشونہ کیاجاسکا،طلبہ کا متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔یونیورسٹی آف ساہیوال بی ایس فزکس کلاس میں زیرتعلیم طلبہ وطالبات نے بتایاکہ انہیں انہیں تقریباََ دو،اڑھائی سال سے رزلٹ نہیں بتایاجارہاہے جس سے وہ شدید پریشان ہیں۔ایچ اوڈی سے رابطہ کرنے پرمحض تسلیاں دی جارہی ہیں۔بچوں کا کہناتھاکہ وہ متعلقہ کلرک سے رابطہ کرتے ہیں تووہ بتاتے ہیں کہ رزلٹ تیارہے بس ایچ اوڈی کی طرف سے حتمی اجازت کے بعدڈسپلے کردیاجائیگا۔یونیورسٹی آف ساہیوال میں بی ایس فزکس کی کلاس میں 300/400طلبہ وطالبات زیرتعلیم ہیں جنہیں رزلٹ نہ ملنے پر وہ اگے تعلیم کیلئے اورسکالرشپ وغیرہ کیلئے اپلائی نہیں کرسکتے۔طلبہ وطالبات نے متعلقہ حکام سے نوٹس لیکرانہیں رزلٹ ایشوکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یونیورسٹی ذرائع کے مطابق جلدرزلٹ ڈسپلے کردیاجائیگا۔ایم فل کپمیوٹر سائسز کے طلباء کو بھی اسی دقت کا سامنا ہے. چار سال ہونے کے بعد بھی ان کا ایم فل مکمل نہیں‌ہوا. یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں سست روی پر طلبا نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر شدید احتجاج کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں