ساہیوال، 86/6آر میں استاد کی طالب علم سے زیادتی، ویڈیو بھی بنا ڈالی

ساہیوال(بیورورپورٹ)سکول ٹیچر کی طالب علم سے جنسی زیادتی،ڈی پی اوکی ہدایت پر ایس ایچ اوذیشان ڈوگرنے مبینہ ملزم مرزاآصف کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا.ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 86/6آر میں چوتھی جماعت کے طالبعلم خاورکوکلاس ٹیچرآصف مرزانے فحش فلمیں دکھاتے ہوئے زیادتی کانشانہ بناڈالا .ملزم نے مذکورہ طالب علم سے زیادتی کی ویڈیواورتصویریں بھی بنا ئیں.

واقعات کے مطابق تھانہ فریدٹاؤن کے علاقہ برکت ٹاؤن کے رہائشی سید سبطین علی کا12سالہ بیٹاخاورعباس86/6آرمیں گورنمنٹ ہائی سکول میں جماعت چہارم کاطالب علم ہے،گزشتہ روزتفریح کے وقفہ میں کلاس ٹیچرمرزاآصف نے دیگرطلبہ کوکلاس سے نکال کرخاورعباس کو روک لیااوراپنے موبائل پرزبردستی فحش فلمیں دکھانے لگا،بچے کی مزاحمت پراسے قتل اوراغواء کی دھمکیاں دیتے ہوئے واش روم میں لےجاکرزبردستی زیادتی کی کوشش کرنے لگا،اگلے روزبچے نے سکول جانے سے انکارکردیا اورورثاء کے استفسارپرروتے ہوئے تمام واقعہ سے آگاہ کردیا،ورثاء اوراہل علاقہ کے استفسارپرسکول عملہ کی موجودگی میں مبینہ ملزم آصف مرزانے اپناجرم تسلیم کرتے ہوئے کارروائی کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے ڈالیں.ایس ایچ اوذیشان بشیرڈوگرنے ملزم آصف مرزاکورنگے ہاتھوں گرفتارکرتے ہوئے حوالات میں بندکردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں