ساہیوال، ڈی پی ایس میں تعمیراتی منصوبے کی منظوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال ایجوکیشن ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس،ڈی پی ایس کے گرلز سیکشن میں اضافی 4کمروں اور فلٹریشن پلانٹس لگانے کی منظوری،صدارت ٹرسٹ کے چیئر مین /کمشنر ساہیوال ندیم الرحمن نے کی،پاکپتن اور عارف والا کے ڈی پی ایس سکولز کے علیحدہ انتظامی ڈھانچہ بنانے کی بھی منظوری،تفصیلات کے مطابق ساہیوا ل ایجوکیشن ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کا 74واں اجلاس ڈی پی ایس ساہیوال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ٹرسٹ کے چیئر مین /کمشنر ساہیوال ندیم الرحمن نے کی -پرنسپل بریگیڈیئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی نے بورڈ اجلاس میں سکول کی ضروریات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور گرلز سیکشن میں 4مزید اضافی کمروں کی تعمیر اور فلٹریشن پلانٹس کے لئے بالترتیب 80لاکھ اور 10لاکھ روپے کی منظوری کی درخواست کی جو بورڈ نے منظور کر لی -فلٹریشن پلانٹس کے لئے مخیر حضرات تعمیراتی کام کروا رہے ہیں -اجلاس میں متفقہ طور پر پاکپتن اور عارف والا ڈی پی ایس سکول کو انتظامی طور پر خود مختار کر کے علیحدہ بورڈ بنانے کی بھی منظوری دی جس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر پاکپتن کریں گے -کمشنر ندیم الرحمن نے ڈی پی ایس کی نصابی و ہم نصابی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دوسرے تعلیمی اداروں کے لئے مشعل راہ قرار دیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں