چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی میں تین خانہ بدوش لڑکیوںسے زیادتی کے ملزموںمیں سے ایک ملزم دوران حراست انتقال کر گیا.پولیس کے مطابق چیچہ وطنی سے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم نوید کو شناخت پریڈ کے لیے گزشتہ روز سینٹرل جیل ساہیوال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبعیت خراب ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نوید دمے کا مریض تھا جو دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا جب کہ ملزم نوید کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بیٹے کی ہلاکت پولیس تشدد کی وجہ سے ہوئی ہے۔
