ساہیوال، مہندی کی تقریب میں خواجہ سراؤں کےرقص پر فائرنگ

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے علاقےعلی ٹاؤن میں مہندی کی تقریب میں خواجہ سراؤں کے ڈانس کے دوران فائرنگ۔گو لیاں لگنے سے 3 فراد شدید زخمی ۔ایک کی حالت نازک ۔تین ملزم گرفتار۔واقعات کے مطابق بدھ کی رات گیا رہ بجے علی ٹاؤن میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ خواجہ سراؤں کے ڈانس پر جدید آتشی اسلحہ سے نوجوانوں کے ٹولے نے فائرنگ شروع کر دی ۔
گولیاں لگنے سے رمیض20سالہ،عمار مجید 22سالہ اور انعام اللہ26سالہ شدید زخمی ہو گئے ۔تینوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے ۔جہاں انعام اللہ کی حالت نازک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں شفٹ کر دیا گیا ۔پولیس فرید ٹاؤن نے فائرنگ کر نے والے تین ملزموں تراب شاہ،شیخ عثمان اور شانی کو گرفتار کر لیا اور آٹھ ملزموں کے خلاف مقدمہ 337/H2,149,148,324ت پ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں