چیچہ وطنی، ڈی پی ایس میں محفل میلاد کا انعقاد

چیچہ وطنی(ایس این این) ڈویژنل پبلک سکول چیچہ وطنی کیمپس میں ماہ ولادت رسول ﷺ کی مناسبت سے طالبات کی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا. محفل میلاد میں کے جی سے سال دوم کی طالبات نے نبی کریمً کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے اور ان کی سیرت پر روشنی ڈالی. گرلز کیمپس کی سیکشن ہیڈ مسز فرحت عباس نے سیرت نبی پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے خطاب میں سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور سیرت رسولً کو دنیوی اور اُخروی کامیابی کی کنجی قرار دیا.انھوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ حصول علم اور عمومی معاملات میں سنت نبوی ﷺ سے رہنمائی حاصل کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں