ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ڈاکواسلحہ کے زورپرموٹرسائیکلیں‘نقدی‘موبائل فونز‘کلاشنکوف‘پسٹل‘زیورات‘سوٹ وغیرہ لے اڑے۔معروف قانون دان الطاف حسین اگوانہ کی رہائشگاہ82/5-Lپرہوئی جہاں 11نامعلوم ملزمان ان کے رہائشیوں کمروں کے تالے،کنڈے توڑکرطلائی زیور4تولے‘نقدی‘35سوٹ‘شال‘لائسنسی کلاشنکوف اورپسٹل اوروکالت کارڈ وغیرہ مالیتی 524000روپے،اسی طرح گاؤں 93/9-Lمیں زوارعلی کی بیٹی کے گھرکے تالے توڑکر نامعلوم ملزمان نقدی‘طلائی زیور‘کمبل سوٹ وغیرہ لاکھوں روپے چوری کرلے گئے۔ادھر عابدمسیح گھرسے شہرجارہاتھاجسے پل نہر64/5-Lکے قریب دونامعلوم ملزموں نے زبردستی روک لیا۔اسلحہ کے زو رپر اس سے موٹرسائیکل‘نقدی وموبائل فون مالیتی 72450روپے،سٹورمالک اللہ یارساہیوال شہرسے اپنے گھراوکاڑہ جارہاتھاجسے 45/5-Lکے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے زبردستی روک لیا اوراسلحہ کے زور پر اس سے موٹرسائیکل‘موبائل فون‘نقدی وشناختی کارڈ وغیرہ مالیتی 78400روپے،زمیندارنذرعباس موٹرسائیکل پراڈاقادرآبادجارہاتھاجسے 74/4-Rکے قریب انجم وغیرہ چارڈاکوؤں نے زبردستی روک لیا اوراسلحہ کے زور پر اس سے موٹرسائیکل‘نقدی وغیرہ مالیتی 72000روپے چھین لی اورفرارہوگئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
