ساہیوال، ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشی کےخلاف ایکشن، کئی گرفتار

ساہیوال (ایس این این) ساہیوال پولیس کا ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کے احکامات پر عمل کرتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پولیس ساہیوال کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری اس سلسلہ میں کاروائی کرتے ہو ئے تھانہ غلہ منڈی کے نثار احمد ASIنے ملزم اسلم سے 8لیٹر دیسی شراب،تھانہ فتح شیر کے ظفر اقبال ASIنے ملزمان کامران اور دانش مسیح سے 1320گرام چرس اور 24لیٹر شراب، اسی طرح تھانہ صدر چیچہ وطنی کے ASI محمد علی نے ملزم ارسلان کو نگے ہاتھوں پکڑ کر چرس 545گرا م برآمد کر لی منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے تھانہ غلہ منڈی پولیس کے نثار احمد ASIاور افضال گل ASIنے ملزمان عثمان، علی مردان، سعید ظفر، مشتاق سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور 4عدد معہ متعدد گولیاں برآمد لیں۔اسی طرح تھانہ فرید ٹاؤن کے زوار حسین ASI نے ملزمان سرفراز اور ریاض امین سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور 2عدد معہ گولیاں اور تھانہ ہڑپہ کے سب انسپکٹر فیاض احمدنے ملزم فرید اللہ سے پسٹل 30بور معہ 21گولیاں برآمد کر لیں۔ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں