ساہیوال، سسرالیوں کا بہو اور اس کی ماں پر تشدد

ساہیوال(بیورورپورٹ)سسرالیوں کاماں بیٹی پر تشدد،دانت توڑدیا،مقدمہ درج۔لیہ کی رہائشی اقبال بیگم نے بتایاکہ اس کی بیٹی حسینہ ناز کی شادی ڈسپنسری روڈ کے شاہدسے ہوئی جواکثرلڑائی جھگڑاکرتااوربیٹی کو گھرسے نکال دیتا۔گزشتہ روز ملزم شاہد کی بہن شازیہ نورین نے اس کی بیٹی حسینہ سے لڑائی جھگڑاشروع کردیااورفون کرکے ملزم شاہد کو بھی بلوالیاجس نے آتے ہی حسینہ کو مارناپیٹناشروع کردیا۔بچانے کیلئے میں آگے آئی تومیرے منہ پر مکاماراجس کے نتیجہ میں میرا دانت ٹوٹ گیا۔پولیس نے شاہدوغیرہ چارملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں