ساہیوال، عنایت الٰہی کالونی میں بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

ساہیوال(ایس این این) 10سالہ بچی کے شور پر اغواء کرنے والا ملزم گرفتار ‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق عنایت الٰہی کالونی 90/9-Lکے رہائشی محسن علی کی 10سالہ چھوٹی بہن سحر دودھ لینے گلی نمبر6کے لئے گھر سے نکلی تو محمد عباس وغیرہ2ملزمان نے اسے اغو اء کرنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ کر ارشد نامی گھرچلی گئی جب وہ وہاں سے ڈرتی ہوئی نکلی تو ملزمان نے دوبارہ اغواء کرنے کیلئے اس کا بازو پکڑا تو بچی نے شور مچادیا جس پر لوگ اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے عباس کو قابو کرلیا جبکہ دوسرا نامعلوم ملزم فرارہونے میںکامیاب ہوگیا۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں