ساہیوال، مسلح افراد نے خاتون کو برہنہ کر کے اغوا کر لیا

ساہیوال(ایس این این) مسلح ملزمان نے گھرمیں گھس کر خاتون کو برہنہ کرکے اغواء کرلیا ‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 114/9-Lکی رہائشی خاتون (ن) بی بی گھر کے صحن میں سورہی تھی کہ اس دوران عامر ‘غلام نبی ‘رجب علی ‘وریام وغیرہ 7ملزمان گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے جب وہ اٹھی توملزمان مسلح کھڑے تھے ۔
ملزمان نے جان سے ماردینے کی دھمکی دی اورکمرہ میں لے جا کر اسے برہنہ کردیا اور اس کی بیٹی شمائلہ اختر کو گن پوائنٹ پر دھمکاتے ہوئے اسے کیری ڈبہ میں بٹھا کر اغوا کرلیا ۔ پولیس تھانہ کمیر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں