ساہیوال، جہاز گراؤنڈ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

ساہیوال(ایس این این) جہاز گراؤنڈ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ‘2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوبنک سے رقم نکلوا کرگھر آنے والے نوجوان سے 65 ہزار روپے چھین کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق آج دوپہر تقریبا اڑھائی بجے جہاز گراؤنڈ کے رہائشی نزاکت کا داماد بنک سے پیسے نکلوا کر گھر کے قریب پہنچا تھا کہ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو گھر کے باہر سے اس سے اسلحے کے زور پر 65 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں