ساہیوال، پولیس اہل کار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ساہیوال(ایس این این)مختلف لوگوں سے افسران کے نام پر رشوت لینےوالا پولیس اہل کار رنگے ہاتھوں گرفتار. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء نے علی شیر نامی ریٹائرڈ ہیڈ کنسٹیبل کو پولیس افسران کے نام پر رشوت لیتے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق علی شیر جو کہ محکمہ پولیس کا ریٹائرڈ ہیڈ کنسٹیبل ہے اس نے غلام مصطفی نامی شخص سے 5ہزار روپے بطور رشوت لیے اور بتایا کہ کسی پولیس آفیسر کو دینے ہیں اور تمہارا کام کروادوں جو کہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور پولیس تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا کر پابند سلاسل کروا دیا۔اس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن.(ر)محمد علی ضیاء نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اس میں کوئی ریٹائرڈ ہو یا حاضر سروس پولیس ملازم ہو کوئی جرم کرے گا تو بمطابق قانون سزا دی جا ئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں