ساہیوال، ڈکیتی اور چوری کے واقعات میں اضافہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں اضافہ،ڈاکوموٹرسائیکل‘نقدی‘موبائل ‘بکرے لے اڑے ۔محلہ فریدنگرکے رہائشی پرویزاقبال کابھائی دودھ فروش ڈیری پرجارہاتھاکہ مسلم بن عقیل کالونی کے نزدیک دونامعلوم موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے روک لیا۔اسلحہ وخنجرکی نوک پر نوجوان سے نقدی‘موٹرسائیکل وموبائل فون وغیرہ مالیتی 32500روپے،شاداب ٹاؤن کارہائشی مرغی فروش بابرشہزادریکوری کرکے واپس آرہاتھاجسے عارف والا چوک گرڈاسٹیشن کے قری عثمان وغیرہ دوملزموں نے زبردستی روک کیا۔پستول تان کر دھمکی دی اورریکوری کی رقم نقدی‘موبائل فون وغیرہ مالیتی 153780روپے چھین کرفرارہوگئے۔علاوہ ازیں گاؤں102/9-Lمیں غلام مرتضیٰ کے احاطہ مویشیاں سے دونامعلوم ملزمان دوشاخ بکرے مالیتی 80000روپے چوری کرکے فرارہوگئے۔پولیس نے ملزموں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں