ساہیوال، شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس اہل کار معطل

ساہیوال(بیورورپورٹ) کانسٹیبل کی غنڈہ گردی وہوائی فائرنگ ،ڈی پی اوکانوٹس،اہلکارمعطل،گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔گزشتہ روزظہیرسٹی میں ایک پولیس کانسٹیبل امیر عباس اپنے دوست کی شادی میں رسم مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کررہاتھا۔شدیدفائرنگ سے علاقہ مکین سخت اذیت میں مبتلاتھے جس کی شکایت ایک شہری نے 15پکارپر کردی۔مقامی تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کراہلکارکوحراست میں لے لیا۔اس ضمن میں ڈی پی اوکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے نوٹس لیکراہلکارکومعطل کردیا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی اونے کہاکہ ”قانون سب کے لئے برابر ہے”۔اگر کوئی پولیس ملازم بھی جرم کرے گا تو اسے بھی وہی سزا دی جائے گی۔اپنے اختیارات سے تجاوز کرنا کسی صورت بھی برداشت نہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں