ساہیوال، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں،نقدی اور زیورات چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملزمان لاکھوں کی نقدی‘زیورات‘مال مویشی ودرخت چراکرلے گئے۔فریدٹاؤن کی رہائشی مسزعابدہ صدیق ڈرائیورکے ہمراہ سکیم نمبر3میں اپناپلاٹ دیکھنے گئیں واپسی پر انہیں موٹرسائیکل سواردوملزموں نے زبردستی روک لیا اوراسلحہ کی نوک پر ان سے نقدی‘طلائی زیورمالیتی 10لاکھ 7ہزار روپے چھین لئے۔گاؤں 48جی ڈی میں نوراحمدکے احاطہ مویشیاں سے سکندروغیرہ تین ملزموں نے راس بھینس مالیتی 80ہزار،123/9-Lمیں محمدعلی کے احاطہ مویشیاں سے نامعلوم نے راس گائے مالیتی 1لاکھ 50ہزار،118/9-Lمیں دریائے بیاس کے کنارے سے صفدروغیرہ تین ملزموں نے سرکاری درخت اورقصبہ ہڑپہ میں علی اصغرکے گھرکے ایک کمرہ سے محمداشہل نے نقدی‘طلائی زیورمالیتی 1لاکھ90ہزار روپے چوری کرلیے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں