ساہیوال، ٹیکسی سٹینڈ کی زمین ناجائز قابضین سے واگزار

ساہیوال(بیورورپورٹ)محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی،6کنا ل سے زائد رقبہ پر واقع ٹیکسی سٹینڈ ناجائز قابضین سے واگزار،ٹیکسی سٹینڈکی مالیت 32 کروڑ 75 لاکھ روپے تھی، ٹیکسی سٹینڈ چند بااثر افراد کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر چل رہا تھا-تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کے احکامات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شفقت اللہ مشتاق کی ہدایت پرانسپکٹر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن ساہیوال رانا زاہد بمعہ عملہ ریونیو و سیکرٹری RTA ساہیوال محکمہ نہر کی کمرشل اراضی 6 کنال 11 مرلے جسکی مالیت 32 کروڑ 75 لاکھ روپے واقع کنعان پارک ساہیوال ناجائز قابضین ٹیکسی سٹینڈ سے واگزار کروائی یہ ٹیکسی سٹینڈ چند بااثر افراد کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر چل رہا تھا۔ مزید حقائق سامنے لانے کے لئے انکوائری شروع کر دی گئی ہیں اور مزید کاروائیاں بھی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں