ساہیوال، لین دین کے تنازعے پر قتل ہونے والے تاجرکے قتل کا مقدمہ درج

ساہیوال(بیورورپورٹ)رقم واپسی کے تقاضے پرقتل ہونیوالے تاجرندیم اخترکاپولیس نے 12روزبعد مقدمہ درج کرلیا۔نواحی گاؤں 91/9-L کا رہائشی ندیم جولکڑی اور زرعی اجناس کا کاروبار کرتا تھا اس کے قریبی دوستوں دلدار راجہ اور بہادر پہلوان پسران گلزار احمد نائی ساکن عنائیت الہی کالونی90/9ایل نے رقم بطور قرض لے رکھی تھی جس کی واپسی کے تقاضے پر انہوں نے ندیم کو بلا کر مبینہ طور پر قتل کردیا اور اسکی نعش کو قریبی راجباہ 9/ایل میں بہادیاتھا۔پولیس 12روزبعد مقتول کے بھائی فخراقبال کی مدعیت میں دلدارعرف راجہ وغیرہ پانچ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں