ہڑپہ، اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) اتائی ڈاکٹرنے غلط انجکشن لگاکر ایک اوربچے کی جان لے لی۔ نواحی گائوں 179/9-L کے رہائشی محمداشرف کے بیٹے 6سالہ سلمان کے پائوں پر پھنسی نکلی تووہ ہڑپہ اسٹیشن کے قریب ایک کلینک پرلائے جہاں مبینہ طور پر اتائی ڈاکٹراقبال نے بچے کوغلط انجکشن لگایاتواس کی حالت بگڑگئی اورچند منٹ بعد بچہ دم توڑگیا جبکہ اتائی ڈاکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
بچے کے والد محمداشرف اور دیگرورثاء نے کلینک کے باہرشدیداحتجاج کیااوراتائی ڈاکٹرکے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔ چند روزقبل نائی والا بنگلہ میں اتائی ڈاکٹر نے بچے کی جان لی تھی لیکن کسی نے نوٹس نہ لیا۔ مختلف حلقوں نے کمشنرساہیوال اورمتعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں