ساہیوال، موٹرسائیکل چوری کرنے والا گروہ گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)فریدٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی،موٹرسائیکل چوروں کا ماڈرن گینگ گرفتار،ایس ایچ اوعابدحسین بھلہ نے لاکھوں روپے مالیت کی موٹرسائیکلیں چوروں وڈاکوؤں کے قبضہ سے برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردیں۔ڈی پی اوکیپٹن ریٹائرڈمحمدعلی ضیاء کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ فریدٹاؤن انسپکٹرعابدحسین بھلہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب وروز محنت کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے موٹرسائیکل چوری وڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے گرد گھیراتنگ کرکے گرفتارکرلیا۔گرفتارگینگ کے طریقہ واردات بارے عابدحسین بھلہ نے بتایاکہ گروہ کے ارکان شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری اوردوران واردات چھین لیتے تھے۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ گروہ متعددوارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھاجس کی گرفتاری سے علاقہ میں وارداتوں میں کمی واقع ہوگئی۔ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونیوالی لاکھوں روپے مالیت کی موٹرسائیکل برآمد کرکے افسران بالاکی ہدایت کی روشنی میں اصل مالکان کے حوالے کردی گئی ہیں تاکہ ان کے نقصان کاازالہ یقینی بنایاجاسکے۔شہریوں نے ایس ایچ اوعابدحسین بھلہ اور ان کی ٹیم کی ملزمان کے خلاف بروقت کاروائیوں کو خوش آئند قراردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں